ملک کا 70واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائیگا‘ملک احمد یار ہنجرا

جمعہ 11 اگست 2017 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہاہے کہ یوم آزادی کی مناسبت سے صوبہ بھر کی جیلوںمیںرنگا رنگ تقریبات منعقد ہوں گی۔ آج یہاں عوامی وفود سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیرملک احمد یار ہنجرانے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوںکی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔

اندرون و بیرون عمارتوںکو سبز ہلالی جھنڈیوں سے سجایا جائے گا۔

(جاری ہے)

14 اگست کو نماز فجر کے بعد قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور شہداء ، وطن عزیز کے استحکام اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔اس موقع پر قیدیوں کے لئے خصوصی کھانے کا اہتمام بھی ہو گا-صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کو شایان شان طریقے سے مناتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کہ ارض وطن ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ اورآزادی کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں