اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںسکھ چین سٹاپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق ، پولیس نے ڈرائیور ..

سکھ چین سٹاپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) سکھ چین سٹاپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(خبر جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سوئے والا روڈ نزد پاکستان منٹ کی رہائشی تین بچوں کی ماں شمائلہ سہیل کام سے سوئے والا روڈ پر جارہی تھیکہ اچانک ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔جس کے باعث حاملہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک پر بھاری ٹریفک کو نہ روکنے اور شادی ہالز کی غیر قانونی پارکنگ سے آئے روز قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتاہے۔ حکومت اور ٹریفک پولیس کی لاپروہی کی وجہ سے ان کے تین بچوں سے ماں کی ممتا چھن گئی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں