پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس: محکمہ آبپاشی پنجاب سے ملحقہ آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو کا ایک اجلاس گزشتہ روز میاں طارق کی زیر صدار ت پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا جس میں محکمہ آبپاشی پنجاب سے ملحقہ آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین میاں اسلم اقبال سمیت سیکرٹری آبپاشی سمیت ودیگر افسران نے شرکت کی جس میں محکمہ آبپاشی کے افسران نے آڈٹ پیروں کے حوالے سے کمیٹی کے اراکین کو وضاحت پیش کی اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے بعض آڈٹ پیروں کو نمٹا دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں