قوم کو جلدکرپٹ شریف برادران سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات کی خوشخبری ملنے والی ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

عمران خان نے د ن را ت ایک کر کے کر پٹ ٹو لہ کو پور ی دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیا ہے،بیان

اتوار 20 مئی 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ قوم کو جلدکرپٹ شریف برادران سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات کی خوشخبری ملنے والی ہے عمران خان نے د ن را ت ایک کر کے کر پٹ ٹو لہ کو پور ی دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہاکہ شر یف بردران کسی غلط فہمی میں نہ رہیںاگر انہوںنے یا ان کے حواریوں نے سپر یم کور ٹ اور نیب کیخلا ف کو ئی بھی او چھی حر کت کر نے کی کو شش کی تو پوری قوم سیسہ پلا ئی دیوار کی طرح کھڑی ہو جائے گی جیسے جیسے نواز شریف کیس کا فیصلہ قر یب آ رہاہے اسی طرح نواز شریف اور انکے درباریو ںکی چیخ پکار بڑھتی جا رہی ہے،پاناما کیس فیصلہ سے ن لیگ کی منافقت کی سیا ست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی کر پٹ اور بد یا نت حکمران عوام کو منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ مو جود ہ حکمرانو ں کا سور ج غرو ب ہونے کے قر یب ہے نواز شریف کے سا تھ ان کے تنخواہ دار اتحادیو ں کی بھی سیا سی دوکانداری بند ہو نے والی ہے تحریک انصا ف نے کر پشن کے خاتمے کیلئے جس مہم کا آغاز کیا تھا وہ کامیا بی کے قر یب پہنچ چکی ہے پاناما فیصلہ پاکستانی سیا ست کا رخ تبد یل کر دے گااورملک میں انصا ف کی حکمرانی قا ئم ہو ئی جس کا کر یڈ ٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں