کئی ووٹرز آبائی حلقے سے ووٹ دوسر ی جگہ منتقل ہونے سے مایوسی کا شکار

اتوار 22 جولائی 2018 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) 25جولائی کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے خواہشمند کئی ووٹرز آبائی حلقے سے ووٹ دوسر ی جگہ منتقل ہونے پرمایوسی کا شکار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نمبر 8300پر میسج کر کے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن سے آگاہی حاصل کی جارہی ہے تاہم اس دوران یہ شکایات سامنے آرہی ہے کہ کئی شہریوں کے ووٹ اپنے آبائی حلقے کی بجائے دوسرے حلقوں میں منتقل ہو گئے ہیں ۔ ووٹ تبدیل ہونے سے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم کا خدشہ ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں