نعمان قیصر،طارق سعادت کی شادباغ میں انتخابی ریلی

پچیس جولائی کوعوام کرپشن کی سیاست دفن کردیں گے،طارق سعادت

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے این ای124 سے امیدوارمحمد نعمان قیصراورپی پی 147 سے امیدوارمحمد طارق سعادت نے حلقہ میں مصروف دن گزارا،شادباغ سے بند روڈ تک نکالی گئی ریلی کا جگہ جگہ اہل علاقہ نے شانداراستقبال کیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں،نعمان قیصراورمحمد طارق سعادت نے ہاتھ ہلا کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔

(جاری ہے)

انتخابی ریلی میں کرامت گجر،ظفرخان سمیت پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن شریک تھے۔ریلی شاد باغ کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بند روڈ جاکراختتام پذیرہوئی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے محمد طارق سعادت نے کہا کہ ریلی کا جگہ جگہ شانداراستقبال ثابت کررہا ہے کہ لاہورکی عوام اب جاگ چکی ہے فیس بک اوراشتہاروں میں ترقی کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کے دن اب گنے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کوعوام بلے پرمہرلگا کرکرپشن،منی لانڈرنگ کرنے والوں کولاہورسے ہمیشہ کیلئے بھگادیں گے اورعمران خان کوبھاری اکثریت سے ملک کا وزیراعظم بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں