لاہور تعلیمی بورڈ کے 40ملازمین کو بغیر نوٹس برطرف کردیا گیا

برطرف ملازمین ڈیلی ویجز ملازم تھے لہٰذا انہیں نوٹس دینا ضروری نہیں تھا‘انتظامیہ

جمعرات 2 اگست 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40 ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر اچانک برطرف کردیا۔بتایا گیا ہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر اچانک برطرف کرکے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردئیے، برطرف کیے گئے ملازمین میں اکثریت پرنٹنگ مشین مکینکس کی ہے اور وہ گزشتہ 15 سال سے ادارے میں ملازمت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

متاثرین کا کہنا ہے کہ اچانک برطرفی کا کوئی جواز نہیں، عمران خان کے نئے پاکستان میں ہمارا معاشی قتل کیا گیا ہے۔ متاثرین نے عمران خان کی لاہور آمد پر ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین ڈیلی ویجز ملازم تھے لہٰذا انہیں نوٹس دینا ضروری نہیں تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں