قادیانیت مذہب کے لبادے میں اسلام دشمن قوتوں کی آلہ کار سیاسی تحریک ہے ‘ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

اتوار 5 اگست 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) کائنات میں مسلمانوں کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی حساس مسئلہ نہیں، قادیانیت مذہب کے لبادے میں اسلام دشمن قوتوں کی آلہ کار سیاسی تحریک ہے جس کا مقصد اسلام اور پاکستان کی نظریاتی سرحدات کو منہدم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا قاری علیم الدین شاکر اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فتنہ قادیانیت انگریزکا جاسوس اور ملت اسلامیہ کے لیے ناسور کی حیثیت رکھتا ہے ۔

آغاشورش کشمیری نے فرمایا کہ قادیانیت عجمی اسرائیل ہے ۔قادیانی آزادی سے پہلے بھی کھلے دل سے پاکستان کے دشمن تھے اور پاکستان بننے کے بعد بھی پاکستان کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں آرہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں