لوڈشیڈنگ خاتمے کی ن لیگ کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی، ڈاکٹر مراد راس

منگل 7 اگست 2018 17:39

لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ خاتمے کی ن لیگ کے دعوئوں کی قلعی کھل چکی ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران میں شدت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،بجلی کی قلت 6500 میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ دوسری طرف بجلی کے نرخ بڑھ جانے کے ساتھ صارفین متاثر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل پر خاص توجہ دے گی تاکہ معاملات زندگی میں کوئی خلل نہ آئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں