لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

ہر یونین کونسل کی پولیو ٹیم کے ہمراہ ایک ایک مسلح پولیس اہلکار تعینات کر دیاگیا

بدھ 8 اگست 2018 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کلفٹن کالونی یونین کونسل 108 میں کام کرنے والی پولیو ٹیم سے مقامی رہائشی سلمان کی غنڈہ گردی کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور گزشتہ روز ہر یونین کونسل کی پولیو ٹیم کے ہمراہ ایک ایک مسلح پولیس اہلکار تعینات کر دیاگیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ پولیوٹیموں کے کام میںکسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور اگر کوئی اس کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریگا یا پولیو ٹیموں سے غنڈہ گردی کریگاتو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں واضح رہے کہ مقامی تھانے نے کلفٹن کالونی یونین کونسل 108 میں ہونے والے واقعہ کیخلاف سلمان نامی شہری کیخلاف کار سرکارمداخلت کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں