کانسٹیبل محمد سرور کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بدھ 8 اگست 2018 22:29

لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون آفس میں تعینات کانسٹیبل محمد سرور کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹائون آپریشنز سید علی بھی موجود تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر نے کہا کہ کانسٹیبل محمد سرور نے اپنی زندگی کے 39 سال محکمہ پولیس کے لیے وقف کیئے۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران و اہلکار محکمہ کی شان ہیںاور ان کیلئے محکمہ پولیس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ محکمہ پولیس کا ہر فرد قابلِ ستائش ہے۔ ایس پی اقبال ٹائون آپریشنز سید علی اور ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون نے محمد سرور کو نیک تمنائوں کے ساتھ ساتھ پھول اور تحائف بھی دیئے۔ محمد سرور کو سرکاری گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں