پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور تاقیامت قائم ودائم رہے گا، حافظ عبدالغفارروپڑی

پیر 13 اگست 2018 20:50

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور تاقیامت قائم ودائم رہے گا، پاکستان کا قیام دو قومی نظریہ کی بنیاد پر عمل میں آیا اور اس تحریک کے دوران ’’پاکستان کا مطلب کیا ’’ لا الٰہ الا اللہ‘‘ کا نعرہ زبان زد عام تھا۔

قیام پاکستان کا مقصد ایک ایسا مثالی اسلامی معاشرہ تشکیل دینا تھا جو پوری دنیا کیلئے ایک نمونہ ہو۔ حصول پاکستان کی جدوجہد میں دینی جماعتوں خاص طور پر اہلحدیث اکابرین کے کردار کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، دینی جماعتوں نے تحریک پاکستان میں بھرپورکرداراداکیاتھا، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے لبرل ازم کے آگے دیواربنیں گے ،۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالکل اسی طرح قرآن مجید بھی صرف مسلمانوں کیلئے کتاب رشدو ہدایت نہیں بلکہ تمام جہانوں اور کائنات کے تمام انسانوں کیلئے سرچشمہ ہدایت و نصیحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک جرات مندانہ پالیسیاں وضع کریں،شام فلسطین بیت المقدس برماکے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، مسلم حکمران جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں