ویٹرنری یو نیورسٹی میں جشن آزادی کا دن انتہائی جو ش وخرو ش کے ساتھ منا یا گیا

وائس چانسلر نے سٹی کیمپس لا ہور میں پرچم کشائی کی

منگل 14 اگست 2018 22:00

لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میںگذشتہ روز پاکستان کے اکہتر ہویں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک پرُ وقارتقریب منعقد کی گئی جس میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے پرچم کشائی کی ۔ تقر یب میں یو نیورسٹی کے فکلٹی ممبران سمیت طلبہ اور ایڈ منسٹر یٹیو سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

بعد ازاںیو نیو ر سٹی آدیٹوریم میں جشن آ زا دی کے حوا لے سے تقر یب منعقد ہو ئی ، جس میں پاکستان کی سلامتی اور تر قی کے لیئے دعا کی گئی نیز دن کی مناسبت سے یو نیورسٹی میں رنگا رنگ پرو گرام جن میں کیک کا ٹنے کی تقریب، ملی نغمے ،گن شوٹنگ، تیر اندازی کے مقا بلے پیش کیئے گئے مز ید برا ں چھو ٹے بچوں کے لیئے مختلف کھیل جن میں ر سہ کشی، میو زیکل چیئرز اور ملی نغمو ں کے مقا بلو ں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اُس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپرو فیسرپا شانے اسا تذہ، طلبہ اورملازمین کو مبا رکبا د پیش کی نیز اُنہیں تا کید کی کہ وہ بھر پو ر محنت ،لگن ،ا تحا دوتعاون کے ساتھ ملکر کا م کر یں اور یو نیورسٹی اورملک و ملت کی ترقی میں اپنا مثا لی کر دار ادا کریں۔ اُنہو ں نے کہا کہ پاکستان کی تر قی میں ویٹر نری یونیورسٹی نے بھی ہمیشہ اپنا انتہا ئی اہم کردارادا کیا ہے۔

اُنہو ں نے کہا کہ اگر ہم صحت مند غذا(دودھ ،گوشت ، انڈی)پیدا کر یں تو اس کے خا طر خواہ فوا ئدہماری اگلی آ نے والی نسلو ں تک پہنچیں گے اور لا ئیو سٹاک سیکٹر بھی تر قی پا ئے گا اور ملکی معیشت اور ایکسپو رٹ بھی انتہا ئی مستحکم ہو گی۔ اُ نہو ں نے مزید کہا کہ ایک آ زاد ملک کے حصول کی جدو جہد میں ہما ر ے بز ر گو ں نے اپنی بیش قدر قیمتی جا نو ں کے نذ را نے پیش کیئے۔

تب ہمیں خدا نے آزا دی کی نعمت سے نوا ز ا ہے کہ آج ہم ایک آزاد قوم ہیں ۔اختتا می تقریب کی صدارت کر تے ہو ئے وا ئس چانسلر ڈاکٹر پا شا نے پرو وا ئس چانسلر پروفیسر ڈا کٹرمسعود ر با نی کے ہمرا ہ مختلف مقا بلو ں میں جیتنے والوں کو انعامی شیلڈیں اور انعا مات دیے۔بعد ازیں و ی سی پرو فیسر پا شا نے فیکلٹی ممبران اور ایڈ منسٹر یٹیو سٹاف کے ہمرا ہ ویٹر نری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ کیا اور وہا ں اے بلاک میں ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے فیکلٹی اور سٹاف ممبران کے ہمراہ بڑی تعداد میں مختلف اقسام کے پودے بھی لگا ئے۔

د ریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز جن میں راوی کیمپس پتوکی، سیواس جھنگ کیمپس،خا ن بہا در چو ہدری مشتاق احمدپیرا ویٹر نری سکول نارووال اور پیراویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کروڑ لعل ایسن لیہ کیمپس میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہو ئیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں