شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں بھارتی یوم آزادی کی مبارکباد

بدھ 15 اگست 2018 14:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو نہایت دلچسپ انداز میں آزادی کی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی بھابھی ثانیہ مرزا نے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی انڈین بھابھی کی طرف سے آپ سب کو جشن آزادی کی مبارکباداور بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا اورتمام بھارتیوں کو دلچسپ انداز میں جوابی مبارکباد دی ہے۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھادنیا بھر میں موجود تمام بھارتیوں اورخاص طور پر میرے گھر میں موجود میری اہلیہ کو یوم آزادی مبارک ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں