چھ اراکین اسمبلی غیر حاضر ہونے کی وجہ سے اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے

جمعرات 16 اگست 2018 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) چھ اراکین اسمبلی غیر حاضر ہونے کی وجہ سے اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے ۔پنجاب اسمبلی کے 371کے ایوان میں سے مختلف وجوہات کی بناء پر 12نشستوں کا فیصلہ باقی ہے اور 359اراکین کے نوٹیفکیشن کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام 359اراکین کو حلف برداری کیلئے آگاہ کیا گیا تھا تاہم چھ اراکین اسمبلی چوہدری نثار علی خان،میاں جلیل احمد،ملک محمد وحید ،سردار محمد خان لغاری ،سیدہ عظمیٰ قادری اور مس نفیسہ امین غیر حاضر رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں