نگران حکومت نے 56 کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی

جمعہ 17 اگست 2018 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں صوبائی نگران حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں بنائی جانیوالی 56 سرکاری کمپنیوں کے حوالے تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ان 56 کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ شامل کیا گیا ہے۔ کار کردگی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان 56 کمپنیوں کے زیر انتظام شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند ٹھیکے داروں کو دئیے گئے اور انہیں ذاتی مفادات کے تحت ٹھیکوں سے نوازا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں