کر پشن ،لوٹ مار کر نیوالوں کو ہمیشہ کیلئے نشانہ عبر ت بنائیں گے‘ڈاکٹر زرقا تیمور

کر پٹ حکمرانوں سے قوم کو چھٹکارہ مل چکا ،کرپٹ حکومت کے خاتمے پر پاکستانی قوم خوش ہے

اتوار 19 اگست 2018 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ سا بق حکمرانو ں نے ملک کو دیو الیہ کر کے چھو ڑا ،عمران خان کے پیچھے جرنیل نہیں دہائیوں کی جدوجہد ہے،کرپٹ حکمرانوں سے قوم کو چھٹکارہ مل چکا ۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے خو اتین کے و فد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہاکہ سابقہ حکومت اہم اقتصادی مسائل کو حل کرنے میں بھی ناکام رہی اور اس دور میں بیرونی قرضوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ (ن) لیگ کا دور حکومت قوم پر کسی عذاب سے کم نہ تھا ، نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے دور اقتدار میں لوٹ مار اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا ، (ن) لیگ کی حکومت میں عام آدمی کی حالت نہ بدلی ،ملک ترقی سے تنز لی کی طرف گیا مسائل حل ہو نے کی بجائے ان میں اضافہ ہو ا۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان پر الزام لگانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا ، پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے ، چورچو ر ایک دوسرے کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ، تحریک انصاف سب سے زیادہ خواتین کو عزت دیتی ہے ، عمران خان کی کردار کشی کرنے والا سازشی ٹولہ بے نقاب ہو چکا ہے ، اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں لیگ کا وطیرہ بن چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں