پنجاب کے متوقع کابینہ اراکین کے نام بھی سامنے آگئے

کابینہ میں محمود الرشید ، عبدالعلیم خان ، اسلم اقبال ، یاسمین راشد بھی شامل ہونگے

اتوار 19 اگست 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد سردار عثمان بزدار کی متوقع کابینہ کے اراکین کے نام بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان بزدار کی کابینہ میں میاں محمود الرشید ، عبدالعلیم خان ، میاں اسلم اقبال ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور فیاض الحسن چوہان شامل ہوں گے جبکہ سبطین خان ،اجمل چیمہ،،امیر محمد خان ، راجہ یاسر، حامد یار ہراج ،سردار محسن لغاری اور آصف نکئی کی شمولیت بھی زیر غور ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں