پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کا اجلاس ،وزیر اعظم کی تقریر کا خیرمقدم

پیر 20 اگست 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کنفیڈریشن کے رہنمائوں چوہدری نسیم اقبال، محمد یعقوب، فضل واحد، شوکت چوہدری، مختار اعوان اور آئمہ محمود نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوے کہا کہ ملک کو مالی بحران سے نکالنے کے جس پروگرام کا اعلان کیا ہے وہ خوش آئند ہے اور اس بات کی امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان بہت جلد مالی بحران پر قابوپا لے گا۔

انہوں نے کہا وزیر آعظم یورپ کی تاریخ سے مکمل آگائی رکھتے ہیں اور اپنی تقریر میں انہوں نے یورپ کی ترقی کے حوالے بھی دیے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ یورپ کی ترقی میں وہاں کی مزدور تحریک کا بنیادی کردار رہا ہے اور آج یورپ کا خوشحال مزدور ہی اس کی نیک نامی کاباعث ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم صاحب نے تمام معاملات پر بات کی لیکن کروڑوں محنت کشوں کو نظر انداز کر گے حالانکہ یہ بات طے ہے کہ بغیر صنعتی ترقی کے ملک خوشحال نہی ہو سکتا اور مزدور کو اس کے تمام قانونی حقوق دہیے بغیر صنعتی ترقی نہیں ہو سکتی۔

پاکستان کے محنت کش نء منتخب حکومت سے یہ توقع رکھتے تھے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنی پہلی تقریر میں محنت کشوں سے ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کریں گے مگر ایسا نہی ہوا ۔مزدور رہنماوں نے وزیر اعظم پاکستان سے کہا وہ جلد از جلد ایک لیبر کانفرنس بلائیں تاکہ کروڑوں محنت کشوں کو درپیش مساہل کو حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں