لاہور ‘پولیس کاروائی‘لیسکو کے 6سیکورٹی گارڈز اسلحے سمیت گرفتار ‘مقدمات درج

منگل 18 ستمبر 2018 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) مقامی پولیس نے لیسکو کے چھ سیکورٹی گارڈز کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے ان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں بتایاگیا ہے کہ گرفتار کئے گئے سیکورٹی گارڈز جو تنخواہیں لیسکو سے وصول کررہے تھے جبکہ ڈیوٹی سابق سیکرٹری داخلہ پنجاب کے گھر انجام دے رہے تھے کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب سابق سیکرٹری داخلہ پنجاب کے بچوں کا سڑک پر بعض وجوہات کی بناء پر جھگڑا ہوگیا اور لیسکو کے ان سیکورٹی گارڈز نے جھگڑے کے دوران اسلحہ تان لیا اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے لیسکو کے مسلح گارڈز کو حراست میں لے لیا پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے لیسکو گارڈز کے پاس غیر قانونی اسلحہ تھا جو سابق سیکرٹری داخلہ پنجاب کے گھر کی سیکورٹی پر معمور تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں