کرپٹ عناصر کابلاامتیازاحتساب ہونا چاہئے، شازیہ احمد نواز

منگل 18 ستمبر 2018 21:05

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) تحریک انصاف ومن ونگ کی سینئر مرکز ی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں ان کاپیچھا کریںگے ، کرپٹ عناصر کابلاامتیازاحتساب ہونا چاہئے،قومی دولت کو لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،انہوں نے کہاکہ کرپشن کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے سخت ترین میکانزم بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے قلع قمع کی قوم کو یقین دھانی کروائی تھی۔اب وقت آگیاہے کہ کرپٹ مافیااور ٹیکس میں خورد بردکرنے والوں کامحاسبہ کیاجائے جب تک ملک سے کرپشن کامکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا، انہوں نے مزید کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے اگرکرپشن کی روک تھام کے لیے سنجیدگی کامظاہرہ کیاجاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں