ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اجلاس ضلعی انتظامیہ کایوم عاشورہ کے بعد بھر پور تجاوزات کے آپریشن کے آغاز کا فیصلہ

بدھ 19 ستمبر 2018 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ نے یوم عاشورہ کے بعد بھر پور تجاوزات کے آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کے اہم مقامات سے عارضی تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز تجاوزات کے خاتمے کیلئے پلا ن مرتب کریںاورایم و ریگولیشن کو مشینری و دیگر چیزوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز تجاوزات کیخلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کریںاوربازاروں میں بنائے گئے عارضی شیڈز کو بھی ہٹایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات آپریشن میں پولیس کی سپورٹ بھی حاصل کی جائے گی۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پولیو، ایجوکیشن ، ڈینگی کی فیلڈ پر بھی توجہ دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں