پنجاب بار کونسل نے 76 وکلاء کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر کارروائی کا آغاز کردیا

بدھ 19 ستمبر 2018 22:40

لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پنجاب بار کونسل نے 76 وکلاء کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ازخود نوٹس کے مطابق جعلی وکلاء کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جا رہی ہے۔دوسری جانب پنجاب بار کونسل نے 189 وکلاء کی ممبر شپ کو بھی مشکوک قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بار نے 93 وکلاء کو دائر اعتراضات ختم کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں