لاہور ، ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے مغلپورہ گرینز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پیر 24 ستمبر 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے مغلپورہ گرینز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مغلپورہ گرینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 32 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ حیدر علی نے 36 اور حماد نے 30 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن علی نے 3/15، یاسین خان 3/20 اور محمد کامران نے 3/32 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں اپالو سپورٹس نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ انضمام عالم نے 30 ناٹ آئوٹ، احسن علی 28 ناٹ آئوٹ اور منیب بٹ نے 26 رنز بنائے۔ مغلپورہ گرینز کی طرف سے نعمان نے 2/15، آصف 2/20 اور وقار نے 2/22 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے احسن علی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا منظور علی عارف اور تنویر جبار ہمراہ تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں