پی ٹی آئی کے این ای124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان کی انتخابی مہم زور شور سے جاری

حلقے کی کشمیری و گجر برادری کی جانب سے حمایت کا اعلان

پیر 8 اکتوبر 2018 18:58

لاہور۔8اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے این ای124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان کی حلقے میں انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے، گذشتہ روز انہوں نے شہباز روڈ بھگت پورہ ، نیو شاد باغ، بھمے جھگیاں، فیض باغ،گوالمنڈی،مسجد وزیرخان دہلی دروازہ،مصری شاہ ، وسن پورہ میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، حلقے کی کشمیری برادری اور گجر برادری نے غلام محی الدین دیوان کی حمایت کا اعلان کردیا ، غلام محی الدین دیوان نے انتخابی دفاترکے افتتاح اورجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این اے 124کی عوام 14اکتوبر کو بلے پر مہر لگا کرکرپشن کیخلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے ، انشاء اللہ14 اکتوبر کا سورج تبدیلی کا پیغام لئے طلوع ہو گا اور عوام ملکی دولت لوٹنے والوںکو مسترد کریں گے، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہوتے ہوئے مری کی عوام کی حالت نہ بدل سکے، این ای124کی عوام کے مسائل کیسے حل کروائیں گے ، اب لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا، احتساب سے بچنے کیلئے سرکاری وسائل لوٹنے والے اکٹھے ہورہے ہیں لیکن اس بار ان کا گٹھ جوڑ کامیاب نہیں ہوسکے گا عوام شفاف احتساب چاہتے ہیں، پورے ملک میںاحتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے ، بعداز اں غلام محی الدین دیوان سے بھگت پورہ سے نون لیگ کے شمالی لاہور کے اہم رہنماوں شانی بھائی، ہمایوں گجر، فیاض بھائی، لاٹو گجر، مہر شاہد، بلاول بٹ، عمران پولا، فاروق صاحب نے ملاقات کی ، پی ٹی آئی میں شمولیت اور الیکشن میں حمایت کا اعلان کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں