حکومت بابا گورونانک جنم دن کی تقریبات جوش و جذبے کیساتھ منائے گی

پیر 8 اکتوبر 2018 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، تقریبات کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے وفاقی سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو انتظامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں، بابا گورونانک کے جنم دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور بھارت سمیت دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو سکیورٹی، سفر اور رہائش کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں