لاہور ،مقیم ڈنمارک کے سفیر رولفکی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 9 اکتوبر 2018 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستان میں مقیم ڈنمارک کے سفیر رولف نے گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مہمان سفیر کو تبایا کہ محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت کا خصوصی پروگرام مرتب کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے کے عوام کو ہیلتھ کارڈ جاری کر رہی ہے جبکہ انہوں نے صوبے میں فیملی پلاننگ پروگرام کو موثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں