سول ایوی ایشن کے ایڈیشنل ڈی جی نے شعبہ سٹینڈرڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے اہم افسران کے تبادلے کر دیئے

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سول ایوی ایشن کے ایڈیشنل ڈی جی نے شعبہ سٹینڈرڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے اہم افسران کے تبادلے کر دئیے۔

(جاری ہے)

سی اے کے شعبہ ایچ آر ڈائریکٹوریٹ کی ٹی ایم برانچ نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق سی اے کے شعبہ ایس کیو ایم ایس میں تعینات دو جوائنٹ ڈائریکٹر دو ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے تبادلے کر دئیے گئے،سول ایوی ایشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس مسعود عالم صدیقی کو کیٹی حیدر آباد سے سی اے ھیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا،سکوارڈن لیڈر طیب قریشی جوائنٹ ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس کو سی اے ھیڈکوارٹر سے ملتان ائرپورٹ تعینات کر دیا گیا، رابیل پنہار ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس کو ملتان ائرپورٹ سے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ ٹرانسفر کر دیا گیا،آصف فاروقی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس کو سی اے ھیڈ کوارٹر سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ تعینات کر دیا گیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس کیو ایم ایس گلزار علی بھٹی کو شہید ذوالفقار ائرپورٹ رحیم یار خان سے کیٹی حیدر آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں