سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کا اوور سیز پاکستانیز کمیشن کا دورہ ، صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

بدھ 10 اکتوبر 2018 21:21

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وسیم اختر نے کہا ہے کہ ا و پی سی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کا ایک موثر ادارہ ہونے کے علاوہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کا اہم حصہ بھی ہے۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے مشعال ال اوتیبی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر جنرل عثمان انور نے وفد کے ارکان کو ادارے کے طریقہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وائس چیئرپرسن وسیم اختر نے بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کار صوبہ پنجاب میں توانائی،زراعت، لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ،مائنز و منرلز،انفراسٹرکچر اور دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ سعودی وفد کے ارکان نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر ز او پی سی اسد نعیم اور خالد مہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں