وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ،ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاء اینڈ آرڈر کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

ضمنی انتخابات کے دوران انتظامیہ نے جس حلقے کو حساس قرار دیاوہاں فوج تعینات کی جائیگی،مقامی انتظامیہ ساتھ ہو گی ‘اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 17:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور راجہ بشارت کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاء اینڈ آرڈر کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضمنی انتخابات سے قبل تمام ڈویژنل کے کمشنرز اور آر پی اوز سے ویڈیولنک کے ذریعے بریفنگ لی گئی- اجلاس میں صوبے میں ضمنی انتخابات کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا - اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران انتظامیہ نے جس حلقے کو حساس قرار دیاوہاں فوج تعینات کی جائے گی- امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مقامی انتظامیہ فوج کے ہمراہ ہوگی- اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ انتخابات کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائے گی اور- سی سی ٹی وی کیمرہ کی مانیٹرنگ کے لئے اضلاع میں کنٹرول رومز بنائے جائیں گے جہاں سے الیکشن کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں