فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز نے شاہین آباد-چک چھمرہ اور فیصل آباد-شورکوٹ سیکشنز کا سالانہ معائنہ کیا

لاہور-فیصل آباد-لاہور کے درمیان چلنیوالی غوری ایکسپریس 112ڈاون اور بدرایکسپریس 133اپ ٹرینیں 12اکتوبر 2018سے چک چھمرہ ریلوے سٹیشن پر رکا کریں گی‘ عبدالحمیدرازی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلویز دوست محمد لغاری نے شاہین آباد-چک چھمرہ اور فیصل آباد- شورکوٹ سیکشنز کا سالانہ معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران تمام سٹیشنوں پر صفائی ستھرائی، صاف پانی، بجلی اور مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ریلوے لائن کی الائنمنٹ، لیول کراسنگز، وے اینڈ ورکس، ریلوے لائن کی مڑتے ہوئے گولائی، ریلوے ٹریک سلیپرز کی حالت، برجز سٹیشنز باونڈری اور سٹیشنز ریکارڑز کا تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا۔

معائنیکے دوران اڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک پاکستان ریلوے عبدالحمید رازی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر، چیف انجینیئر اوپن لائن نثار میمن، چیف اپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ عامر بلوچ، چیف مکینیکل انجینیئر کیرج اینڈ ویگن راحت مرزا، چیف انجینیئر سگنل ناصر خلجی، چیف کمرشل مینجر آغاوسیم احمد، ڈائریکٹر لینڈ متین زیدی، چیف انجینیئر ٹیلیکام محمد حنیف، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زاہد سمیت ریلوے لاہور ڈویژن کے تمام افسران بھی فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلویز کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سیکشن پر تمام شعبوں کے سربراہان نے ایف جی آئی آر اور اڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک کو اپنے اپنے شعبوں سے متعلق کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ چنیوٹ برج کے قریب ٹریک کا معائنہ کرتے ہوئے ایف جی آئی آر نے ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینیئر سمیع اللہ اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینیئر محمد نعمان کو ٹریک کو بہتر طریقے سے مینٹین کرنے کی ہدائت کی۔ بعدازاں چک چھرہ ریلوے سٹیشن پر انجمن تاجران اور میڈیا نمائندوں کی طرف سیپاکستان ایکسپریس اور غوری ایکسپریس ٹرینوں کے اسٹاپیج کا مطالبہ کیا گیا جس پر اڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک پاکستان ریلویز نے عوامی مطالبے پر 12 اکتوبر 2018 سے چک چھمرہ ریلوے سٹیشن پر لاہور-فیصل آباد-لاہور کے درمیان چلنے والی غوری ایکسپریس 112 ڈاون اور بدرایکسپریس 133ڈاون ٹرینوں کے اسٹاپیجز کا اعلان بھی کیا جو کہ ایک منٹ کا اسٹاپ کیا کریں گی۔

فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے ڈیزل شید کا معائنہ کرتے ہوئے پرنسپل افسران نے متعلقہ حکام کو ڈیزل اور بجلی کی بچت کرنے کی ہدایت کی۔ دوران انسپیکشن سیکشنز پر ٹرین سروس کو بہتر کرنے اور ریلوے آمدنی میں اضافے سے متعلق فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلویز اور اے جی ایم ٹریفک نے متعلقہ افسران سے مفید تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس کے علاوہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور نے ریلوے لاہور ڈویژن کی کارکردگی اور سیکشنز کی بہتری کیلئے کیے گئے اقدامات سے متعلق ایف جی آئی آر اور اے جی ایم ٹریفک کو بریفنگ بھی دی۔

سیکشن پر غیر قانونی قابضین سے ریلوے زمین واگزار کروانے کیلئے فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر ریلویز نے جامع پالیسی بنانے پر بھی زور دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ریل کو بہتر طریقے سے چلا کر مسافروں کے سفر کو مزید آسان اور آرام دہ بنانا چاہیے۔علاوہ ازیں اچھی کارکردگی پر اے جی ایم ٹریفک اور ایف جی آئی آر نے محمد عارف میٹ گینگ نمبر 23 کو 2000 روپے کیش انعام سے نوازا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں