نئے پاکستان کی تعمیر کے لئے ہر شہری کو اپنے حصے کا ٹیکس دینا ہو گا،

صوبائی محکمہ ایکسائز کا کردار انتہائی ہم ہے،صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیر کے لئے ہر شہری کو اپنے حصے کا ٹیکس دینا ہو گا اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ ایکسائز کا کردار انتہائی ہم ہے۔ محکمہ ایکسائز کے افسران اور فیلڈ سٹاف کو چاہیے کہ وہ صوبائی محاصل کی وصولی میں انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کریں تاکہ ٹیکس بیس وسیع ہو اور ٹیکسوں سے حاصل شدہ آمدن کو قومی ترقی پر خرچ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈویژنل آفس ساہیوال کے اچانک معائنے کے دوران شہریوں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز صوبائی ٹیکسوں کی وصولی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اس حوالے سے موجودہ حکومت محکمہ ایکسائز کو ضروری سہولتیں اور وسائل مہیا کرے گی تاکہ نئے پاکستان کی تعمیر کے لئے مالی وسائل میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور محکمانہ کرپشن کا مکمل انسداد کرتے ہوئے شفافیت پر مبنی کلچر پروان چڑھایاجائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں