حکومت ماہرین کو میڈیا پر لاکر ڈیموں کی افادیت سے قوم کو آگاہ کرے‘ قاری زوار بہادر

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:13

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر مملکت خداداد کی بقاء کے لئے ناگزیر ہیں۔پوری قوم کو مل کر وطن عزیز کے استحکام کی خاطر دل کھول کرچیف جسٹس آف پاکستان فنڈز میں حصہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی قلت پیدا نہیں بلکہ دور ہو گی حکومت کو چاہیے کہ وہ ماہرین کو میڈیا پر لاکر ڈیموں کی افادیت اور فوائد سے قوم کو آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حافظ نصیر احمد نورانی ،ایم اے مہر ،رشید احمد رضوی، مفتی تصدق حسین ،ملک محبوب الرسول قادری بھی موجود تھے قاری زوار بہادر نے مزیدکہا کہ پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت کے لئے جان و مال قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں کیو نکہ پاکستان ہماری آن ،ہماری شان اور ہمارا ایمان ہے گزشتہ دھائیوں میں حکمرانوں نے ایسے حالات پیدا کیے جن کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں