صوبائی دارالحکومت میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:00

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی‘ پاک فوج کے جوان پولنگ سٹیشنز میں انتظامی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ سکیورٹی کے لئی11 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ دو سو زائد حساس پولنگ سٹیشنز پر 3 بار چیکنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔

امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لئے ڈولفن کو متحرک کیا گیا ہے۔ ایس او پیز واضح کئے گئے ہیں اور یہ کہا گیا ہے کہ جس کسی امیدوار کے حمایتی اسلحہ کے ہمراہ پھر رہے ہوں تو ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے اور نا صرف امیدوار پر بلکہ اس کے حامیوں پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ موبائل فون کا پولنگ سٹیشن کے اندر لے جانا ممنوع کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں