پنجاب کے بجٹ میںشعبہ آبپاشی کے لئے مجموعی طور پر 19ارب 50کروڑمختص

منگل 16 اکتوبر 2018 23:22

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میںشعبہ آبپاشی کے لئے مجموعی طور پر 19ارب 50کروڑمختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر میں کہا کہ ہمار اہدف ہے کہ مالی سال 2018.19میں dadhocha damکی تعمیر شروع کی جائے گی جوکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو صاف پینے کا پانی فراہم کرے گا اور اس کے لئے 6ارب روپے کا تخمینہ لگایا گے اہے مزیدیہ کہ پنجند بیراج کی بحالی اور جلال پور کینال سسٹم کی تعمیر کا آغاز بھی رواں سال شروع کیا جائے گا ۔

جس سے ضلع بہاولپور اور رحیم یار خان کے 1.6ملین رقبے کو پانی کی یقینی فراہمی اور ضلع جہلم اور خوشاب کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار نئے رقبے کو آبپاشی کی سہولت میسر ہوگی ۔ اس کے علاوہ پانی کے صحیح اور فائدہ مند استعمال کیلئے حکومت پنجاب پہلی دفعہ پرونشل واٹر پالیسی اور پنجاب گرائونڈ واٹر ایکٹ کی جامع قانون سازی کا ارادہ بھی رکھتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں