پنجاب کا بجٹ عوام دوست ثابت ہوگا، اعجاز عالم آگسٹین

منگل 16 اکتوبر 2018 23:23

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے پنجاب اسمبلی میں رواں مالی سال 2018-19کے آئندہ آٹھ ماہ کے بجٹ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ یقینی طور پر عوام دوست ثابت ہوگا اور حکومت کی سمت متعین کرنے میں نمایا ں کردار ادا کریگا، انہوں نے کہا کہ مالی سال 2018-19کے بجٹ کے باعث گزشتہ حکومت کے جاری منصوبوں کی مالیاتی منصوبہ بندی و انتظامی اُمور کی بے ضابطگیوں کا خاتمہ ہو گا ، اعجاز عالم نے کہا کہ تحریک انصاف کے بجٹ کا مرکز سوشل سیکٹر ہے اور نئے منصوبوں کا انتخاب بھی اسی معیار پر کیا جائیگا،تحریک انصاف کی ترجیحات میں عوام کو صحت ،تعلیم،صاف پانی اور سماجی انصاف کی فراہمی یقینی بنانے جیسی ترجیحات شامل ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام یقین رکھیں کہ تحریک انصاف کی حکومت میں سہولیات اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں