ملک بھر میں کل یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین منایا جائے گا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ملک بھر میں کل (جمعہ )یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین منایا جائے گا ، علماء ، خطباء ، مقررین عالم اسلام اور سعودی عرب کے خلاف ہونے والی سازشوں سے عوام الناس کو آگاہ کریں گے اور قراردادوں کے ذریعے سعودی عرب کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ ایک پلان کے تحت اسلامی ممالک بالخصوص مسلمانوں کے مقدسات کے مرکز مملکت سعودی عرب کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں ، سعودی عرب پر حملہ اور پابندیاں لگانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، سعودی عرب پر حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا، انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو عالم کفر کی سازشوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا اور اپنے مقدسات کا دفاع کرنا ہو گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی آج جامع مسجد مرحبا کوری روڈ راوالپنڈی میں تحفظ ارض الحرمین الشریفین کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں