ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونے والے کرکٹر احمد شہزاد کو پی سی بی کی طرف سے شو کاز نوٹس مل گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 22:20

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) لاہور ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونے والے کرکٹر احمد شہزاد کو پی سی بی کی طرف سے شو کاز نوٹس مل گیا،احمد شہزاد نے پابندی کے باوجود اپنے کلب کی طرف سے چوری چھپے سات میچز میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

رولز کے مطابق معطلی کے دوران صرف ٹریننگ کی اجازت ہوتی ہی. کلب میچ یا کھیلوں سے متعلق کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا جاسکتا. احمد شہزاد کو پچیس اکتوبر تک اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں