محکمہ زراعت اور یو ایس ایڈ کے باہمی تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) محکمہ زراعت پنجاب اور یو ایس ایڈ کے باہمی تعاون سے پاکستان ایگریکلچرٹیکنالوجی ٹرانسفر ایکٹویٹی پراجیکٹ کے تحت زراعت ہائوس لاہور میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس)فاطمہ بینش ساہی نے تربیتی ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی۔تربیتی ورکشاپ میں ماہرین کی جانب سے محکمہ کے افسران اور عملے کو زرعی زہروں کے استعمال کے دوران خاص حفاظتی اقدامات بارے تربیت فرا ہم کی گئی۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد زرعی زہروں کے مضر استعمال سے بچنے بارے آگاہی فراہم کرناہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں