ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونے والے کرکٹر احمد شہزاد کو پی سی بی کی طرف سے شو کاز نوٹس مل گیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 00:10

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ڈوپ ٹیسٹ میں معطل ہونے والے کرکٹر آحمد شہزاد کو پی سی بی کی طرف سے شو کاز نوٹس مل گیا.

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے پابندی کے باوجود اپنے کلب کی طرف سے چوری چھپے سات میچز میں شرکت کی تھی. رولز کے مطابق معطلی پریڈ میں صرف ٹریننگ کی اجازت ہوتی ہی. کلب میچ یا کھیلوں سے متعلق کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا جاسکتا. احمد شہزاد کو پچیس اکتوبر تک اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں