انسداد سموگ، صفائی، انسداد تجاوزات و شجرکاری کو اولین اہمیت حاصل ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن

اتوار 21 اکتوبر 2018 00:10

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویڑن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ صاف و سبز پنجاب کے تحت انسداد سموگ، صفائی، انسداد تجاوزات و شجرکاری کو اولین اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر 111 صنعتی یونٹس اور 16 بھٹوں کو سر بمہر کر دیا گیا ہے۔فصلوں کے مڈھ جلانے والے 35 افراد اور 19 صنعتی یونٹس پر ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد سموگ کیلئی388 نوٹس،223 چالان اور 114700 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ انسداد تجاوزات کے تحت ساڑھے اکیس ارب روپے سے زائد مالیت کی زمینیں واگزار کرائی جا چکی ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی نے 412 اوپن ڈرینز اور 88 سیوریج لائنز کی مکمل صفائی کی ہے ۔لاہور میں صفائی رکھنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر 8000 روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری پر اہداف کے تحت تکمیل جاری ہے۔ شجرکاری کا بڑا ہدف فروری میں دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں