بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

پیر 12 نومبر 2018 23:47

لاہور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اقبال زون اسکواڈ نے جوہر ٹائون، شاہ فرید قبرستان سی3مویشیوں کو قبضہ میں لے کر متعلقہ سٹور میں جمع کروا دیا گیا جبکہ 10افراد کے خلاف ایف آئی آرز در ج کروائی گئیں۔

(جاری ہے)

سمن آباد و راوی زون اسکواڈ نے کریم بلاک سے 50عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔داتا گنج بخش و گلبرگ زون اسکواڈنے لنڈا بازار ، نولکھا ریلوے اسٹیشن سی15 عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ پختہ تجاوزات میں 110تھڑے، 2کھوکھے اور80شیڈز مسمار کر دئیے گئے۔نشتر زون اسکواڈنے باگڑیاں چوک، کچا جیل روڈ تا کاہنہ نو سی23عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ واہگہ و شالامار زون اسکواڈنے جلو موڑ تا قائداعظم انٹرچینج سے پختہ تجاوازت میں 175تھڑے اور 75تندورمسمار کردئیے گئے۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے رجبہ روڈ داروغہ والا سی10عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں