لاہور،اہم شاہرات پر کیمرے نصب کئے جانے کے باعث ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ کمی

موٹر سائیکل سوار سڑک پر ٹریفک موجود نہ ہونے کے باوجود ٹریفک سگنل توڑنے کی جرأت نہیں کرتے

پیر 12 نومبر 2018 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) صوبائی دارالحکومت میں سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شہر بھر کی اہم شاہرات پر کیمرے نصب کئے جانے کے باعث ٹریفک کی روانی میں جہاں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، خصوصاً موٹر سائیکلک سوار سڑک پر ٹریفک موجود نہ ہونے کے باوجود ٹریفک سگنل توڑنے کی جرأت نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ہیلمٹ کی سختی اور چالانوں کے باعث شاہرات پر 99 فیصد سے زائد موٹر سائیکل سوار دوران سفر ہیلمٹ استعمال کرنے لگے ہیں ایک جانب شہریوں نے ای چالانوں سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا شروع کر دی ہے تو دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی کی نااہلی اور ای چالان کی غلطیاں بھی سامنے آنے لگی ہیں، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں نے گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کیمروں کی مدد سے گھروں پر بھیجے گئے چالانوں کے مطابق گاڑی کا چالان رکشہ ڈرائیور کے گھر بھجوا دیا گیا جبکہ 2017ء ماڈل رکشہ کا چالان 2011ء ماڈل کے رکشہ ڈرائیور کے گھر بھجوا دیا گیا۔ میڈیا کو دونوں چالانوں کی کاپیاں مل گئی ہیں۔ شہریوں نے سیف سٹی اتھارٹی کی غلطیوں پر شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں