غلط لیبلنگ، استعمال شدہ تیل میں سنیکس بنانے اور،صفائی کے ناقص انتظامات پر 3سنیکس یونٹس سربمہر

متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے،مضر صحت خوراک تلف ،وارننگ نوٹسز جاری

منگل 13 نومبر 2018 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموںنے لاہور اور مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت سنیکس تیار کرنے والے 3پروڈکشن یونٹس سیل کردیے۔ناقص انتظاما ت اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے کیے گئے۔مز ید بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے ناقص خوراک کو تلف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایات پر لاہور اور ا س کے مضافات میں کارروائی کرتے ہوئے کوٹ لکھپت ،مصری شاہ کے علاقے میں واقع سنیکس پروڈکشن یونٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ،غلط لیبلنگ ،ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی اور گندے استعمال شدہ تیل میں سنیکس تیار کرنے پر سربمہر کر دیا ۔

(جاری ہے)

سنیکس یونٹس میں استعمال کیے جانے والا تیل بڑے ہوٹلوں سے سستے داموں خرید کر استعمال کیا جا رہا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ایسا تیل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔گندے تیل میں بنے سنیکس متعدد بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھار ی جرمانے عائد کیے۔مزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے بھاری مقدار میں برآمد کی گئی خوراک کو بھی تلف کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں