چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا قصورسیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ

منصوبے پر کام کی رفتارکا جائزہ ؛ انجینئرز کی بریفنگ؛ڈی پی اوقصور ڈاکٹر شہزاد آصف بھی ہمراہ تھے ْعوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے منصوبے کو رواں ماہ ہی مکمل کیاجائے : چیف آپریٹنگ آفیسر شہر کے تمام اہم مقامات اور شاہراہوں پرسیف سٹی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے : اکبر ناصر خان سیف سٹی پراجیکٹ کی بدولت جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہی:ڈی پی اوقصور ڈاکٹر شہزاد آصف

منگل 13 نومبر 2018 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر خان نے قصورسیف سٹی پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او قصور ڈاکٹر شہزاد آصف بھی اکبر ناصر خان کے ہمراہ تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نے ڈی پی او آفس قصور میں زیر تعمیرسیف سٹی منصوبے پر کام کی رفتارکا جائزہ لیا جہاں انجینئرزکی ٹیم نے انہیں پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قصور سیف سٹی منصوبے کو جلد از جلدمکمل کیاجائے ۔ ا کبر ناصر خان نے ہدایت کی کہ ڈی پی او آفس میں موجودسیف سٹی سینٹرکا کام دو یوم میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قصور سیف سٹی منصوبے میں جلد از جلد 500کیمروں کی انسٹالیشن مکمل کی جائے۔

(جاری ہے)

چیف آپریٹنگ آفیسر نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام اہم مقامات، شاہراہوں، دفاتر، پارکس، پٹرول پمپس، ہوٹلز اور اہم چوراہوں پر کیمرے نصب کیے جائیں ۔ اکبر ناصر خان نے کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پراجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی اوقصور ڈاکٹر شہزاد آصف کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی بدولت جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے پراجیکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ قصور سیف سٹی روزانہ کی بنیاد پر3ہزار ایمرجنسی کالز لیتا ہے اور پولیس کے زریعے رسپانس بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا پراجیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے اورفنڈزکی فراہمی کی صورت میں منصوبہ رواں ماہ ہی مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں فائبرآپٹکس بچھانے کا کام کل شروع کیا جائے گا اور شہر کی مانیٹرنگ کیلئے سینٹر میں 16*5فٹ کی سکرین لگائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں