سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کی اجازت کا اختیار معطل کر دیا

جمعہ 16 نومبر 2018 22:59

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن مقدمات میں وزیر اعلیٰ کی اجازت دینے کا اختیار معطل کر دیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ بڑے بیوروکریٹس کیخلاف کارروائی کیلئے وزیر اعلی پنجاب کی اجازت لازمی ہے، وزیر اعلیٰ اجازت نہ دے تو بڑے بیوروکریٹس کیخلاف مقدمہ درج نہیں کر سکتے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن رولز 5، 6 اور 10 کو معطل کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن مقدمات میں اجازت لینے کا اختیار غیرآئینی ہے، سیاسی اجازت لینا فوجداری قوانین کی بنیادی روح سے متصادم ہے۔ سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن انکوائریوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمات 2 ہفتوں میں نمٹانے کا حکم دیدیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں