ایمرجنگ ایشیا کپ ، پاکستان کی 15 رکنی اے ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان ،محمد رضوان کپتان مقرر

ایشیا کپ6 دسمبر سے کراچی اور سری لنکا میں ہوگا، افتتاحی میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کے مابین6 دسمبر کو کراچی میں ہوگا

جمعرات 29 نومبر 2018 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے کراچی میں منعقد ہونے والے ایمرجنگ ایشیا کرکٹ کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی اے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا،محمد رضوان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ،اعلان کردہ ٹیم میں صاحبزادہ فرحان ،ذیشان ملک ،علی عمران ،حسین طلعت ،سعد علی ،خوشدل شاہ ،سعود شکیل ،محمد رضوان ( کپتان وکٹ کیپر)اصغر علی ،محمد اصغر ،غلام مدثر ،سمین گل ،موسی خان ،محمد الیاس اور سلیمان شفقت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ میں کرنل ( ر) سید نوشاد علی ( مینجر)،اعجاز جونیئر ( ہیڈ کوچ ) ،محمد مسرور ( اسسٹنٹ کوچ )،ثاقب فقیر (فیلڈنگ کوچ )زبیر احمد ( اینالسٹ )،صبور احمد ( ٹرینر )،امتیاز خان ( فزیو )شامل ہیں ،ایشیا کپ چھ دسمبر سے کراچی اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کے مابین چھ دسمبر کو کراچی میں ہوگا۔ 7دسمبر کو پاکستان کی ٹیم یو اے ای کے ساتھ میچ کھیلے گی ،9دسمبر کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف کراچی میں ہی میچ کھیلے گی۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں