امریکی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط خوش آئند بات ہے،رانا عبدالسمیع

بدھ 5 دسمبر 2018 22:20

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط خوش آئند بات ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کی قربانیوں کو دنیا کو تسلیم کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ امریکی صدر نے کسی پاکستانی وزیراعظم کو خط لکھ کر پاکستان سے مدد مانگی ہے یہ پاکستان کی سفارتی اور کامیاب حکومتی پالیسوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری کو مقدم سمجھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی دنیا کو مجبور کرے گی کہ وہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کریں اور امریکی صدر کا خط بارش کا پہلا قطرہ ہے، پاکستان کو ہم مسائل سے پاک بنائینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں