بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اقبال زون اسکواڈنے مولانا شوکت علی روڈ ، کینال روڈ اور خیابانِ جناح روڈ سے 26عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

سمن آبادزون اسکواڈنے گلشن راوی سے 15عارضی تجاوزات ہٹا دیں جبکہ 20افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے کچا ہال روڈ نالہ تا میکلوڈ روڈ سے پختہ تجاوزات میںبالمقابل وقاض بریانی کے غیرقانونی تعمیر شدہ05منزلہ عمارت مسمار کر دی جبکہ 58شیڈز، 11بورڈز اور85 تھڑے مسمار کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نشترزون اسکواڈ نے فیروز پورروڈ، کاہنہ نو اور روحی نالہ سے 28عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے ضرار شہید روڈ، جوڑے پل سی12عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ پختہ تجاوزات میں 10تھڑے، 5بورڈز اور 3غیر قانونی تعمیر شدہ دکانیں سیل کر دی گئیں۔ 20افراد کو نوٹس جاری کئے گئے، 02افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں اور 140000روپے جرمانہ کیا گیا۔ شالامار زون اسکواڈ نے شالامار لنک روڈ سے 34عارضی تجاوزات ہٹادیں ۔ گلبرگ زون اسکواڈ نے جی بلاک ماڈل ٹائون سے 100شیڈز ہٹا دئیے۔ راوی و واہگہ زون اسکواڈ نے شاہ عالم مارکیٹ سے غیر قانونی تعمیر شدہ 3منزلہ عمارت اور 04دکانیں مسمار کردیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں