لیگی قیادت کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حکمرانوں کو من مانی نہیں کرنے دینگے‘پرویز ملک

مشرف کی جیل دیکھ چکے اپوزیشن کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں نہ ہماری کوئی مجبوری ہے‘ عمران نذیر

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر ، ارکان اسمبلی وحید عالم بلال یٰسین، ملک ریاض، سمیع اللہ خان اعظمی بخاری، غزالی سلیم بٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگرنے نیب عدالت کے باہر پر امن کارکنوں پر بد ترین تشددمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کھلی ریاستی دہشت گردی ہے،کارکن اپنے قائد کے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گئے تھے اور (ن) لیگ کے نہتے کاکرنوں پر پولیس کی طرف سے کیا جانے والا تشدد حکمرانوں کے لائقوں کے ٹولے کی ہدایت پر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ان سے سنبھالی نہیں جا رہی نہ ہی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام ہے یہ سب اناڑی کھلاڑیوں کا نالائق ٹولہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر ارکان اسمبلی علی پرویز ملک،غزالی سلیم بٹ،رانا احسن شرافت،عامر خان سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف کی جیل دیکھی ہے ہر ایک نے برا وقت دیکھا ہے خدا کسی کو برا وقت نہ دکھائے یہ چاہتے ہیں ہم ان کے پاس آئیں ایسا نہ ہوگا فلور پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پنجاب میں توانائی کے پانچ ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگے۔ ایک سو ساٹھ ارب روپے کی بچت کی گئی ۔ پاکستان میں اس کی مثال نہ ملتی۔ تیز ترین طریقے سے یہ منصوبے مکمل ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں